counter easy hit

15اپریل 2016 سے مشین ڑیڈ ایبل پاسپورٹ سے متعلق سروس ’’پاسپورٹ ایکسپریس‘‘ کا سیالکوٹ اور گجرات میں آغاز کر رہا ہے

 Passport Passport Express'

Passport Passport Express’

گجرات ( صغیر احمد قمر ) TCSپاسپورٹ ایکسپریس کا سیالکوٹ اور گجرات میں شاندار افتتاحڈی جی پنجاب پاسپورٹ آفس اخلاق احمد قریشی نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایس پاسپورٹ ایکسپریس کا سیالکوٹ اور گجرات میں افتتاح ، پاکستان کی سب سے بڑی کوریئر ڈلیوری سروس ٹی سی ایس 15اپریل 2016 سے مشین ڑیڈ ایبل پاسپورٹ سے متعلق سروس ’’پاسپورٹ ایکسپریس‘‘ کا سیالکوٹ اور گجرات میں آغاز کر رہا ہے ۔مذکورہ دونوں شہروں میں آغاز سے قبل اسی سروس کا کراچی ،لا ہور ،راولپنڈی ،اسلام آباد ،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور مر دان میں کا میاب افتتاح ہو چکا ہے ۔ڈائریکٹر ریجنل پاسپورٹ آفس اخلاق احمد قریشی اس مو قع پر مہمان خصوصی تھے ۔ٹی سی ایس کے معروف ایگز یکٹیوز نے بھی تقریب میں بھر پور شر کت کی ۔مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ڈلیوری سروس کا پاسپورٹ ایکسپریس پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ٹی سی ایس پاسپورٹ ایکسپریس سروس کا ایک حصہ ہے جس کے ذریعہ روائتی پاسپورٹ اور ویزہ کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور ویزہ میں تبدیل کرنا اور انہیں متعلقہ افراد تک مخصوص مد ت میں پہنچا دینا ہے ۔یہ سروس ابتدائی طور پر نو مبر 2015 ء سے اسلام آباد اور روالپنڈی میں شروع کی گئی ۔بعد ازاں کراچی لا ہور،پشاور، فیصل آباد ،گوجرانوالہ اور مر دان تک اس کی تو سیع کی گئی اور اب یہ سیالکوٹ اور گجرات میں بھی دستیاب ہے ۔عنقریب ملک کے با قی حصوں میں بھی اسے پہنچا یا جائے گا۔ٹی سی ایس اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ مشین ریڈیبل پاسپورٹ محفوظ طریقے سے روانہ کئے جائیں گے اور درست شخص یا اس کے مجاز نمائندے کو دیئے گئے پتے پر مقررہ مدت میں پہنچا دیے جائیں گے ۔ٹی سی ایس صارفین کے زیا دہ سے زیا دہ اطمینان کو یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہے ۔اس موقع پر ٹی سی ایس کے ایگزیکٹوز نے پریس کانفرس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ٹی سی ایس کا رپوریٹ سیکٹر ،SMEs اور گھریلو صارفین کو مقامی اور بین الا قوامی ایکسپریس اور لا جسٹکس سروسز فراہم کر تی ہے ۔ٹی سی ایس کا وسیع مُلک گیزنیٹ ورک پا کستان کے 380 شہروں میں 740 سے زا ئد آؤٹ لیٹس پر مشتمل ہے ۔ٹی سی ایس کی 480 سیٹلائٹ گاڑیاں ہیں جن کے پُشت پر اس کا جدّت طراز انفر اسٹرکچر کام کر تا ہے ۔ٹی سی ایس کے لیے مخصوص چارٹرڈ بوئنگ 737 طیا رہ ،4000 سے زائد کوریئرز پر مشتمل قابل ٹیم، اور مُلک کی سب سے تیز رفتار ڈیجیٹل پرنٹنگ سہولت وہ خصوصیات ہیں جن کی بد ولت ٹی سی ایس کو سروس اور اعتماد میں کوریئر صنعت میں صفِ اوّل کا مقام حاصل ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر اقبال بھی موجود تھے ، افتتاحی تقریب میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔