گجرات( صغیر احمد قمر )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور چیئرمین بیو ٹیفکیشن کمیٹی حاجی اورنگز یب بٹ جہاں دن رات خوبصورت گجرات وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہیں وہاں ٹی ایم اے گجرات ان کے وژن کو ناکام کرنے میں کوشاں ہیں جس کا واضح ثبوت بیو ٹیفکیشن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سے منہ موڑنا ہے اس کا واضح ثبوت گجرات شہر میں خوبصورت گجرات پروگرام کے تحت لگنے والے کروڑوں مالیت کے قیمتی پودے اور چوکوں میں نصب کئے گئے مختلف مٹکے گھوڑے اور دیگر مجسموں کی حالت زار ہے جن کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی طبعی مدت بھی پوری نہیں کر پا رہے جی ٹی روڈ پر بھمبر نالہ سے تھوڑے فاصلہ پر بیو ٹیفکیشن کمیٹی کی طرف سے 3خوبصورت مٹکے رکھے گئے تھے جن کی اس وقت حال زار یہ ہے کہ دو مٹکے اوندھے منہ پڑے ہیں جبکہ تیسرا سڑک کے بیچ چوڑاہے میں ٹوٹا پڑا ہے عوام کے خون پسینے کی ٹیکسوں کی کمائی کے فنڈز سے یہ چیزیں نصب کی جا رہی ہیں لیکن ان کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ تھوڑے عرصہ بعد ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں یا پھر انہیں چرا لیا گیا ہے عوامی اور سماجی حلقے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورت حال کا کون ذمہ دار ہے بیو ٹیفکیشن سے مکمل ہونے والے منصوبوں کی دیکھ بھال کسی محکمے یا کس مجاز اتھارٹی نے کرنی ہے