گجرات ( صغیر احمد قمر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سید خورشید انو ررضوی نے سیشن کورٹ گجرات میں ہلال احمر کے تعاون سے تعمیر ہونے والی فری میڈیکل ڈسپنسری کا دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشل سیشن جج گجرات چوہدری فیاض الحسن، سینئر سول جج گجرات محمد اختر بھنگو، سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چوہدری فاروق حیدر، محمد نفیس ملک ایڈووکیٹ ، سیکرٹری بار گجرات چوہدری عمران طالب ایڈووکیٹبھی تھے اس موقع پر سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی نے کہاہے کہ اس ڈسپنسری میں ایمرجنسی کی صورت میں ہر قسم کی ٹریٹمنٹ کی سہولت باآسانی میسر ہوگی یہ ڈسپنسری ہلال احمر کے تعاون سے بنائی جارہی ہے اس ڈسپنسری سے جج صاحبان ،وکلاء صاحبان کے علاوہ عوام الناس بھی فیض یاب ہوسکے گے ڈسپنسری میں مرد ڈاکٹر کے علاوہ لیڈی ڈاکٹر کی بھی سہولت میسر ہوگئی ڈسپنسری میں روزمرہ کی میڈیکل کے حوالے سے تمام سہولیات میسرہوں گی۔