counter easy hit

نواز شریف استعفیٰ دیکر کمیشن کے سامنے پیش ہوں:چوہدری گلزار احمد لنگڑیال

Ch Gulzar Ahmed Langrial

Ch Gulzar Ahmed Langrial

پیرس(عمیر بیگ)ملکی تاریخ کے نازک ترین موڑ پر نواز شریف کے ملک سے باہر جانے سے ثابت ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، ان خیالات کا اظہار چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر ریٹائرڈ جج پر مشتمل عدالتی کمیشن منظور نہیں، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے ، نواز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر کمیشن کے سامنے پیش ہوں، قوم اب ملک لوٹنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔