پیرس(عمیر بیگ)شریف برادران کی کرپشن کا پول کھل چکاہے۔ پاناما لیکس نے شریف برادران کی مالی بدعنوانیوں کو جس طرح طشت ازبام کیا ہے اس پر میاں برادران کو خود ہی مستعفی ہو جاناچاہئے مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال کان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی مالی بے ضابطگیوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کریں گے