پیرس(عمیر بیگ)3ماہ کا عرصہ گزر چکا‘ابھی تک بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، انتخابی دھاندلیوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چرا کر ملک و قوم پر مسلط ہونیوالے حکمرانوں سے عوامی فلاح و بہبود کی توقع رکھنا بے سود ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے سیاست کو تجارت کا ذریعہ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے اپنی تمام توانائیاں مال سمیٹنے پر مرکوز کئے ہوئے ہیں اور اْنھیں عوامی مفادات سے کوئی سروکار نہیں۔ بلدیاتی انتخابات کو گزرے تین ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کیلئے کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ حکمرانوں عدالت کے حکم پر ہی بلدیاتی ادارے فعال کریں گے