پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس نے شریف برادران کی بدعنوانیوں کا پردہ چاک کر کے تحریک انصاف کے موقف کو درست ثابت کر دیا ہے۔ اگر شریف برادران نے اقتدار نہ چھوڑا تو پی ٹی آئی کے پاس احتجاجی دھرنے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ چیئرمین پی ٹی آئی فرانس خان افضال نے یس اُردو سے کیا، اْنھوں نے کہا کہ موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ وطن عزیز میں سیاسی تبدیلی کی منزل قریب ہے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کی کال کا انتظار کریں۔