پیرس (عمیر بیگ)شریف برادران نے سالہا سال سے پولیس کو اس کے اصل کام سے ہٹا کر ذاتی سکیورٹی گارڈ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے پولیس کا پورا سسٹم ہی بیٹھ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ کچے میں پولیس اہلکاروں کو مروا کر پنجاب حکومت ایکسپوز ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو اتنا بھی علم نہیں کہ آپریشن کے لئے کن کن اشیاء کی ضرورت ہو سکتی ہے