پیرس (عمیر بیگ)میاں نواز شریف اور وزیر داخلہ کا ملک سے باہر جانا پاناما لیکس کا معاملہ دبانے کی کوشش ہے ، نواز شریف لندن میں زرداری کی حمایت حاصل کرنے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماحاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف زرداری کی خوشنودی حاصل کر کے بچ نہیں سکتے بلکہ اب وہ یہ سوچیں کہ اس بار کس ملک میں پناہ لینی ہے