پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سے متعلق خفیہ دستاویزات مسترد کر دیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سے متعلق میڈیا میں آنیوالے بیانات بے بنیاد ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 2009 میں چیپ مین فیسیلٹی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں امریکیوں کی ہلاکت پر افسوس ہے جس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ ہزاروں پاکستانیوں کی جانیں دہشتگردی کی نظر ہو چکی ہیں جن میں سیکیورٹی ایجنسیوں کے جوان بھی شامل ہیں