وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کیلئے مالی امداد کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ترجمان وزیراعظم کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے جن افراد کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں ان کیلئے وزیراعظم کی جانب سے پانچ لاکھ روپے جبکہ جن گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ان کے مالکان کو ڈھائی لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرہ علاقوں کا خود بھی دورہ کریں گے اور متاثرین سے ملاقاتیں کریں گے۔