سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار تیئس اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی آئندہ ہفتے کے آخر میں ترک آئینی عدالت کی سالانہ تقریبات میں شرکت کیلئے سرکاری دورے پر ترکی جا رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار تیئس سے تیس اپریل تک قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔