counter easy hit

ایان علی کا بیرون ملک پرواز کا خواب ٹوٹ گیا، کٹوایا ٹکٹ بھی ضائع

Ali's broken dream

Ali’s broken dream

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ماڈل ایان علی کا نام ابھی تک ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سپر ماڈل بیرون ملک روانہ نہیں ہو سکتیں۔
کراچی: (یس اُردو) سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایان علی کے وکلا نے وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھی دی تاہم وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ابھی تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر موجود ہے اور وہ نام خارج ہونے تک بیرون ملک سفر نہیں کر سکتیں۔ ماڈل نے آج رات 10 بجے اکانامی کلاس سے بیرون ملک سفر کرنا تھا لیکن ان کا یہ خواب ٹوٹ گیا اور ٹکٹ بھی ضائع ہو گیا۔