counter easy hit

بند گوردوارہ پانچویں اور چھٹی پاتشاہی کو تزئین و آرائش کے بعد سکھ برادری کے حوالے کر دیا گیا

Fifth and sixth

Fifth and sixth

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سکھ مذہب کے دیرینہ مطالبے پر1947سے بند گوردوارہ پانچویں اور چھٹی پاتشاہی کو تزئین و آرائش کے بعد سکھ برادری کے حوالے کر دیا گیااس موقع پر منعقدہ تقریب میں متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق ،پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین سردار تارا سنگھ ،جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ ،بیساکھی فیسٹول میں آئے ہوئے بھارتی سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈر سردار رگبیر سنگھ ،ورلڈ سکھ مسلم فیڈریشن کے چیئر مین سردار منموہن سنگھ ،سیکرٹری شرائن خالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل سمیت دیگر افسران اور سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کی خدمت کا موقع دیا ہے ،وزیر اعظم کی ہدایت پر کچھ روز قبل ہم نے گوردوارہ بیبا سنگھ پشاور کو سکھ قوم کو حوالے کیا ،صرف 17 روز کے بعد ہم نے آج گوردوارہ پانچویں چھٹی پاتشاہی کو تزئین و آرائش کے بعد سکھ قوم کے حوالے کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آج سکھ قوم کے چہروں پر نظر آنے والی خوشی نے مییر ساری تھکاوٹ دور کر دی ہے ،انہوں نے 6 ماہ کے اندر اندر گوردوارہ کیا رہ صاحب اور بابا گورونانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔