گجرات ( صغیر احمد قمر )گجرات کے معروف سیاسی وسماجی خاندان کے چشم و چراغ چیئرمین یوسی 1چوہدری اشرف ریحانیہ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے سیاسی جانشین چوہدری صیام اشرف ریحانیہ امیدوار برائے ایل اے 34جموں 5آزاد کشمیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان گذشتہ کئی سالوں سے عوامی فلاح وبہبود اور عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ سیاسی وسماجی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے ، اپنے خاندان کی روایت کو زندہ و برقرار رکھنے کیلئے اور حلقہ ایل اے 34جموں5آزاد کشمیر کے عوام کی سابقہ محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے میں نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ کیلئے انٹر ویو دے دیا گیا ہے ، انشااللہ جیسے ہی قائدین کی طرف سے ٹکٹ کا فیصلہ دیا جائے گا ، ہم اپنی الیکشن مہم میں مزید تیزی لائیں گے حلقہ کے عوام سے میرا وعدہ ہے کہ انشااللہ کامیابی کے بعد سابقہ تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ، اور عوامی فلاح وبہبود اور عوامی خدمت کے حوالے سے ایک تاریخ رقم کریں گے ۔ْکیونکہ عوامی خدمت کا مشن مجھے وراثت میں ملا ہے ۔