counter easy hit

قبضہ گروپوں سے یارانہ ہے نہ بد قماشوں کی سرپرستی قبول ہے،ڈاکٹرخلیل حیدر جرال

daktrklyl Haider jral

daktrklyl Haider jral

سرائے عالمگیر(صغیرراٹھور) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ڈاکٹرخلیل حیدر جرال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قبضہ گروپوں سے یارانہ ہے نہ بد قماشوں کی سرپرستی قبول ہے ہم مسلم لیگ ن کے ورکر ہیں اور ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان کی زیر قیادت تمام کارکن پاکستان سے محبت کرنے والوں کا گلدستہ بن کر کام کر رہے ہیں اور ہمیں مسلم لیگ ن کا کارکن ہونے پر فخر ہے کیونکہ میاں برادران نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے ہٹ کر قومی مفاد سامنے رکھ کر فیصلے کیے ہیں یہی وجہ ہے آج عوام،مسلم لیگ ن اور افواج پاکستان ملکی ترقی اور خوشحالی کے نقطے پر متفق ہیںآج پاک فوج ملک دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر چکی ہے دہشتگرد بھاگنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان اور عوام کی ترقی کے منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے ہمارا یقین کامل ہے کہ انشااللہ پاکستان کی ترقی کی منزل قریب ہے اور عوام بہت جلد خوشحالی کا دور دیکھیں گے۔