counter easy hit

نواز شریف وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں،سید ظریف شاہ

Syed Shah Zarif

Syed Shah Zarif

پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں نے قومی سرمایہ بیرونِ ملک منتقل کر کے وطن دشمنی کا ثبوت دیا،اْنھیں خزانہ سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک ملاقات میں کیا ،اْنھوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں ہونیوالے سنسنی خیز انکشافات کے بعد اب پوری پاکستانی قوم شریف برادران کا احتساب چاہتی ہے اور احتساب کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے ضروری ہے کہ میاں نواز شریف وزارت عظمیٰ سے الگ ہو کر جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔