ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول بچیکی میں طلباء کے مابین تحریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ،سی ٹی ایس سی بچیکی میں ہو نے والے اس مقابلے میں کلسٹر سے منسلک تمام پرائمری ،مڈل اور ہائی سکول کے طلباء نے حصہ لیا ،تقریب میں تحصیل ایجوکیٹر ننکانہ صاحب رانا طارق محمود ،سی ٹی ایس سی ہیڈ محمد صادق ،ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز حافظ محمد راشد ،رانا محمد اشرف عاصم ،پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبد الحق سیفی ،چیئر مین ویژن کلب بچیکی فلک شیر مجاہد ،صدر جا وید احمد معاویہ ،رائے محمد طفیل،میڈم فرحت نازنین ،مرزا عبد الستار بیگ ،محمد اکرم شمس، اور محمد وارث بھٹی سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ،طلباء اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیل ایجوکیٹر رانا طارق محمود نے کہا کہ ا ن مقابلوں کا مقصد طلباء کے مابین مطالعے کے شوق کو بڑھانا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت کا پوری فوکس اس بات پر ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کو بلند کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے اساتذہ کی تربیت ،طلباء کے مابین مختلف مقابلے سمیت دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں اب یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم پنجاب حکومت کے اس نیک مقصد میں ہر ممکن حد تک اپنے حصے کا کام کریں ۔بعد ازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ پنجاب ٹیچر یونین کی طرف سے کلاس پنجم کے امتحانات میں کلسٹر میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلباء میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے