ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے گوردوارہ جنم استھان میں دوسرے روز بھی اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ تفصیلات کے مطابق بیساکھی فیسٹول میں بھارت سمیت دنیا بھر سے پاکستان آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان میں دوسرے روز بھی اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ،سکھ یاتریوں نے بابا گورونانک کے پرکاش استھان پر متھا ٹیکی ،اکھنڈ پاٹ ،شبد کیرتن اور اشنان سمیت اپنی دیگر مذہبی رسومات ادا کیں ،سکھ یاتریوں نے ننکانہ شہر میں واقع اپنے ساتوں گوردواروں کی یاترا کی اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ،سکھ یاتری خصوصی بسوں کے زریعے گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد شام کو واپس گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب آگئے جہاں وہ اپنے تین روز قیام کے بعد کل بروز سوموار گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کے لئے روانہ ہو جائیں گے ،حکومت پاکستان کی ہدایت پر متروکہ وقف املاک بورڈ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے قیام وطعام ،ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کے مثالی انتظامات کئے ہیں جس پر سکھ یاتری حکومت پاکستان کے مشکور ہیں