ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )سکھ برادری کا گوردوارہ پانچویں چھٹی پاتشاہی ننکانہ صاحب کو مثالی تزئین وآرائش کے بعد سکھوں کے حوالے کرنے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کوخراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق بیساکھی فیسٹول میں آئے ہوئے بھارتی سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈر سردار رگبیر سنگھ ،سکھ یاتریوں سردار جرنیل سنگھ ،سردار منبیر سنگھ ،دلیپ کور اور دیگر نے 1947 سے بند اپنے مقدس مذہی مقام گوردوارہ پاچویں چھٹی پاتشاہی کو کھولنے کے بعد سکھوں کے حوالے کرنے کے اقدام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق االفاروق کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے ،سکھ یاتریوں اور مقامی سکھ سنگت نے اس سلسلہ میں بھرپور کوششیں کرنے پر سیکرٹری شرائن خالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری شرائن محم عمران گوندل اور منیجر گوردوارہ جنم استھان سید عتیق گیلانی سمیت دیگر افسران کا بھی شکریہ ادا کیا ،سکھ یاتریوں نے کہا کہ دنیا کے ہر مہذب معاشرے میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے اور عبادت کی مکمل آزادی ہوتی ہے ،پاکستان میں مقیم سکھ اس لحاظ سے زیادہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ہر طرح کی مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل حکومت پاکستان اور صدیق الفاروق کی کوششوں سے گوردوارہ بھائی بیبا سنگھ پشاور کو بھی کھولنے کے بعد سکھوں کے حوالے کیا گیا اور صرف 17 روز بعد ہی ایک اور گوردوارے کو کھولنے کے بعد سکھوں کے حوالے کر دیا گیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے دوسرے گوردوارے جو عرصہ دراز سے بند ہیں انہیں بھی بہت جلد کھول کر ہمارے حوالے کر دیا جائے گا ۔