سرائے عالمگیر( صغیر احمد راٹھور)سینئر صحافی تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)سرائے عالمگیر حمید چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ صحافت کا پیشہ پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہے اس پیشہ سے وابستہ افراد کو کئی ناسوروں و گیدڑوں کی دھمکیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے تاریخ گواہ ہے صحافیوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی بلکہ صحافتی زمہ داریاں ادا کر تے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے ،مثبت صحافت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے جرائم پیشہ افراد کو جو تے کی نو ک پر رکھتا ہوں اگر کسی بھی جرائم پیشہ گروپ نے صحافی برادری کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو کسی بھی صحافتی گروپ بندی سے بالا تر ہو کر صحافی برادری کے ساتھ ہونگے اور مثبت صحافتی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے جرائم پیشہ افراد کی طرف سے کی جانی والی زیادتی کابھر پور جواب دیا جائے گا ،مذید کہا کہ صحافی برادری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور زرد صحافت ،بلیک میلنگ کی صحافت کی بجائے مثبت صحافت کے زریعے علاقائی مسائل کو اُجاگر کریں اور پسے ہوئے مظلوم طبقہ کی آواز کو حکام بالا تک پہنچائیں۔