ملکہ( محمد نواز مغل) ملک محمد فیاض عرف بھولا اور اسکے ساتھیوں نے 26ستمبر 2007کو ملکہ بازار میں چوہدری عرفان عرف فانی کبوتروں والا کو قتل کر دیا تھا۔ راجہ عابد حسین ملاگر اور چوہدری ثاقب مہر کونسلر اور ماسٹر طارق محمود چوہدری منگلیہ کی انتھک کاوشوں سے دونوں گروپوں کے مابین صلح ہوگء سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ، چیئرمین راجہ اسلم خان ،چیئرمین راجہ حبیب طاہر اور ماسٹر افتخار ملک آف ملکہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اتنے کم عرصے میں قتل کا تیسرا بڑا راضی نامے کروا کر چوہدری ثاقب مہر نے اپنی محنت اور قا بلیت کے ج?نڈے گاڑھ دیئے .اہلیان علاقہ کے لوگوں نے کونسلر ثاقب مہر منگلیہ کی ان کوششوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کی.اس موقع پر موضع بدھ چک سے راجہ خالد ،راجہ اختر ، راجہ نعیم ،حاجی ارشد ،راجہ زیدی موضع منگلیہ سے چوہدری عاشق ،چوہدری رفیق ملک بہادر ، ملک غلام نبی نمبر دار ،چوہدری اعجاز ،چوہدری صابر حسین سینتھل ، چوہدری عدنان صفدر اور دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔