پیرس(عمیر بیگ)عوام صاف اور شفاف احتساب چاہتے ہیں ، پورے ملک میں احتساب کا نعرہ لگ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ندیم نے ایک ملاقات میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ جھوٹ کے سہارے ہی حکومت چلائی ہے تو بے جا نہ ہو گا لیکن اب اس جماعت کے قائدین پاناما لیکس میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔اس جماعت نے قوم سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا