پیرس(عمیر بیگ)معاشی ترقی کیلئے مؤثر احتساب کا نظام ضروری ہے ،کرپشن نے پورے ملک کو کھوکھلاکردیا ہے ،حکمران اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں رکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری گلزار احمد لنگڑیالکو آرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کو مشکلات میں چھوڑ کر لندن فرار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔ان کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ،باریاں لینے والوں کو عوام سمجھ گئے ہیں۔تحریک انصاف کرپشن کیخلاف تحریک میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔