پیرس(عمیر بیگ)احتجاج ، سیاسی عدم استحکام سے غیر ملکی سرمایہ کار خوفزدہ ہونگے ،ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے خصوصی ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس اقتصادی ترقی کو ناکام بنانے کی سازش ہے ،ضرب عضب کی کامیابیاں اوراقتصادی راہداری دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں ،احتجاج اور سیاسی عدم استحکام سے غیر ملکی سرمایہ کار خوفزدہ ہوں گے جبکہ معیشت تین سالہ کوششوں کے بعد ٹیک آف کی پوزیشن پر آئی ہے