پیرس (عمیر بیگ)پاناما لیکس نے حکمرانوں کی غداری بے نقاب کردی ہے ،وزیر اعظم کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، کارکنوں نے رائیونڈ دھرنا کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما منور جٹ نے کیا۔ ا انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس نے حکمرانوں کو اندھا کردیا ہے بیرون ملک رقوم منتقل کرکے کاروبار کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے پاناما لیکس نے حکمرانوں کی لوٹ مار ثابت کردی ہے وزیر اعظم کے استعفیٰ تک تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا حکمرانوں کو فرار نہیں ہونے دیں گے۔