پیرس (عمیر بیگ)عمران خان فخر پاکستان ہیں ،مسلم لیگی حکمران پاناما لیکس پر شرمندہ ہونے کے بجائے چور مچائے شور کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے دینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک ملاقات میں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ باشعور عوام حقیقت پہچان چکے ہیں اگر حکمرانوں نے اب بھی سبق حاصل نہ کیا تو پوری قوم انہیں اقتدار سے باہر نکالنے کیلئے عمران خان کے شابہ بشانہ سڑکوں پر ہوگی۔