جوٖڈیشل کمیشن کی تشکیل اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ,صحت میں بہتری ، وزیر اعظم کا جلد پاکستان واپس جانے کا فیصلہ
لندن (یس اُردو) لندن کے ہوٹل میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے اب ان کی صحت میں بہتری ہے وہ جلد پاکستان جائیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس لندن کے چرچل ہوٹل میں ہوا جس میں پہلے وزیر داخلہ چودھری نثار شریک ہوئے ۔ بعد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو بھی طلب کرلیا گیا ۔ اجلاس میں پاناما لیکس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چودھری نثار کو جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ملکی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک دیا ۔ ہوٹل سے نکلتے وقت وزیر اعظم نے مختصر بات چیت کی ۔ ان کا کہنا تھا اب ان کی صحت میں بہتری ہے وہ جلد پاکستان جائیں گے ۔ ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم اپنی رہائش گاہ پر واپس چلے گئے ، وہ آج دوبارہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے