دن کو منانے کا مقصد قدیم تہذیبوں کی ثقافت ، ورثہ اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے
لاہور (یس اُردو) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی ورثہ کا دن آج منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کی قدیم تہذیبوں کی ثقافت ، ورثہ اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے 16 نومبر 1972ء کو پہلی بار قدیم تہذیبوں اور آثار کو محفوظ بنانے کے کنونشن کی منظوری دی ۔ آج کے دن کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی آثار قدیمہ ، قومی و علاقائی ورثہ کے محکمہ جات اور ثقافتی و آثار قدیمہ سے متعلق آگاہی دی جائے گی جبکہ مختلف نمائشوں کا اہتمام کرتے ہوئے قدیم تہذیبوں کے آثار اور نوادرات کی نمائش کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ اور فن تعمیر کی پینٹنگز اور تصاویر کی نمائش کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا ۔ عالمی ثقافتی ورثہ کی بین الاقوامی تنظیم نے اس سال کو کھیلوں کے تاریخی اور قدیم ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کا عزم کیا ہے