کمیشن کی تشکیل ، کام کا طریقہ کار اور اختیارات کیا ہونے چاہیئں ، اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس میں تمام معاملات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (یس اُردو) پاناما لیکس سکینڈل کے حوالے سے اسحاق ڈار کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاناما سکینڈل کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں پاناما لیکس سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل ، اس کمیشن کے کام کے طریقہ کار اور اختیارات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزرا نے تمام اہم امور پر تفصیلی بحث کی اور کیس کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا