counter easy hit

بھارتی ریاست تیلنگانہ میں گرمی سے ستائے جانوروں کیلئے خصوصی انتظامات

Indian special

Indian special

چڑیا گھر میں گرمی سے نڈھال جانوروں کی حفاظت کے لیے انہیں خوارک بھی موسم کے مطابق دی جا رہی ہے، ببر شیر کے پنجرے میں ہوا کے لیے کولر لگا دیا گیا
نئی دہلی (یس اُردو) بھارتی ریاست تیلنگانہ میں گرمی سے ستائے جانوروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ، کچھوے کو پانی سے نہلایا گیا تو ببر شیر کے پنجرے میں کولر لگا دیا گیا ۔بھارت میں گرمی آئی تو جانور بھی نڈھال ہو گئے ، تیلنگانہ کے چڑیا گھر میں کچھوا ٹھنڈے پانی میں نہانے کے مزے لیتا رہا تو ببر شیر پر بھی پانی چھڑکا گیا ، کولر لگا کر پنجرہ بھی ٹھنڈا کیا گیا ۔چڑیا گھر میں گرمی سے بچاؤ کے لیے گلوکوز وٹامن سی اور تربوز دیا جا رہا ہے ، حتیٰ کہ گرمی سے بچانے کے لیے جانوروں کو خوراک بھی موسم کے مطابق دی جا رہی ہے ۔تیلنگانہ میں موسم ان دنوں شدید گرم ہے ، یہاں درجہ حرارت بیالیس سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا ہے