counter easy hit

سعودی شہری کی جان بچانے والے پاکستانی پر انعام و کرام کی بارش

Prize Saudi save

Prize Saudi save

ولی عہد شہزادہ محمد نایف نے سعودی شہری کی زندگی بچانے والے پاکستانی شوکت امین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کا وعدہ کیا ہے
ریاض (یس اُردو) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی ریلے میں ڈوبتے ہوئے ایک سعودی شہری کی زندگی بچانے والے پاکستانی نوجوان شوکت امین کی حوصلہ افزائی کے لیے اس کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کا حکم دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے وادی “تثلیث” میں ڈوبتے ہوئے سعودی شہری فہد القحطانی کی زندگی بچانے میں اس کی مدد کرنے والے شوکت امین کا شکریہ ادا کیا ۔سعودی ادارہ برائے دفاع نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کی جانب سے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستانی شہری کے لیے انعام کا اعلان کیا ۔پاکستانی شہری شوکت امین نے سعودی ولی عہد کی اس فراخ دلی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے قابل تحسین قرار دیا ۔وادی “تثلیث” میں ایک مقامی شہری کی گاڑی سیلابی پانی کے ریلے میں پھنس گئی تو وہ خوف کے مارے اپنی گاڑی کی چھت پر چڑھ گیا اور مدد کے لیے پکارنے لگا ۔ سعودی عملہ بھی اسے بچانے کے لیے ابھی کچھ نہ کر پایا تھا کہ بہادر پاکستانی شوکت امین نامی نوجوان نے اپنے سعودی بھائی کی زندگی بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اسے پانی سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا ۔ اس پر سعودی حکام اور عام شہریوں کی جانب سے شوکت کو بھرپور داد تحسین پیش کی گئی ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 18 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ۔