counter easy hit

خاتون نے فرش پر ہی آملیٹ پکا لیا

Woman cooking

Woman cooking

تپتی دھوپ اور گرم موسم میں فرش پر انڈہ پکانے کی بات سننے میں تو عجیب لگتی ہے لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون کی فرش پر انڈہ پکانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
حیدر آباد دکن: (یس اُردو) بھارت میں حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ پارہ اس قدر چڑھ چکا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے علاقے کریمناگر کی رہائشی خاتون نے فرش کو ہی چولہے میں بدل دیا اور سورج تلے فرش پر انڈہ ڈال کر آملیٹ بنا ڈالا۔ گرمی کی شدت کا اندازہ ویڈیو سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ خاتون کس طرح انڈہ پھینٹ کر فرش پر ڈالتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈہ پک کر تیار ہو جا تا ہے۔