counter easy hit

لالچی بھتیجے نے ماں اور ماموں کے ساتھ مل کرنابینا چچا کو گھر سے نکال دیا،

out of the house,

out of the house,

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) ساری جائیداد پرقبضہ کرنے کی خواہش ، لالچی بھتیجے نے ماں اور ماموں کے ساتھ مل کرنابینا چچا کو گھر سے نکال دیا، بوڑھا شخص دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھاریاں کے نواحی موضع وسن کا رہائشی محمد اعظم ولدفتح محمد بچپن میں کسی حادثہ کے باعث اپنی بینائی کھو بیٹھا ۔ جب تک اس کا سگا بھائی محمد فاضل ولد فتح محمد زندہ رہا ، اس نے اپنے بھائی کو اپنے وراثتی مکان میں اپنے ساتھ رکھا۔ اس کی وفات کے بعد اس کے بھتیجے توصیف نے اپنی ماں اور ماموں کے ساتھ مل کر وراثتی زمین سے کچھ حصہ اعظم کی اجازت کے بغیر ہی فروخت کر دیا اور باقی ماندہ زمین بھی ہبہ کے نام پر بیچنے کے درپے ہو گئے۔جبکہ اس کی زرعی اراضی کی آمدن بھی توصیف کی فیملی اپنے پاس ہی رکھتی ہے۔ محمد اعظم نے جائیداد فروخت کرنے کے خلاف مزاحمت کی تو اسے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا گیا۔ ساتھ میں دھمکی بھی دی کہ اگر زمین کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا تو جان سے مار دیں گے۔ محمد اعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے گاؤں کے مختلف سیاسی نمائندوں کو بھی مدد کیلئے کہا لیکن مخالف پارٹی کے ووٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا ساتھ دینے پر کوئی بھی تیار نہیں۔ محمد اعظم نے اپنے حق کے حصول کیلئے سول جج کھاریاں راجہ دانش مختار کی عدالت میں دعویٰ استقرارِ حق بھی دائر کر رکھا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ لالچی رشتہ داروں سے اپنا حق لے کر اللہ کی راہ میں خرچ کر دینا چاہتا ہے۔ محمد اعظم نے حکام سے اپیل کی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے اس کی زمین واپس دلائی جائے۔