counter easy hit

میاں اقبال مظہر نے ناقص مٹیریل استعمال کرنے پر ایس ڈی او، سب انجینئر اور ٹھیکیدار کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کردیں

Mian Iqbal Mazhar

Mian Iqbal Mazhar

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے ڈنگہ شہر کی گلیوں نالیوں میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے پر ایس ڈی او، سب انجینئر اور ٹھیکیدار کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹنمنٹ کے ایس ڈی او لہراسب خاں ، سب انجینئر محمد یونس اور ٹھیکیدار انیس خاں پر ڈنگہ شہر کی نوتعمیر شدہ گلیوں میں ناقص پائپ کے استعمال اور پائپ ڈالنے کے بعد گلیوں کی مرمت نہ کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ٹھیکیدار عمران کو بھی سڑک ناقص تعمیر کرنے پر بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء اے سی کھاریاں نے سب انجینئر ٹی ایم اے ڈنگہ وسیم عباس کی ناقص کارکردگی پر اس کے خلاف چارج شیٹ مرتب کر کے اسے تحصیل بدر کر دیا اور ٹی ایم ڈنگہ کے سب انجینئر کا چارج محمد ذیشان کو دے دیا ہے۔