پیرس(عمیر بیگ)عمران خان کے دورہ لندن سے بیرون ملک پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی،ان کا دورہ انتہائی پراسرارتھاجس کے بھیدجلد عوام پرکھلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے میڈیا سے کیا، انہوں نے دورہ برطانیہ میں جس طرح پاکستان اور اس کی منتخب حکومت کے خلاف ہرزہ سرائیاں کیں ایسا تو دشمن ملک کے سیاستدان بھی نہیں کرتے۔عمران خان اقتدار کے لالچ میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ انہیں وطن عزیزکی عزت تک کی بھی پروا نہیں رہی۔ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہئے جوکھاتے توپاکستان کا ہیں اور کام دوسرے ملکوں کے لیے کرتے ہیں۔