پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کوامریکہ میں جوہری توانائی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر بدنام کرنے کی سازش ہے، ، پاکستان میں امریکہ کے حواریوں کو ماضی کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی ،امریکا پاناما پیپرز کے ذریعے پاکستان اور چین کے معاہدوں کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جلد صحتیاب ہو کر پاکستان آئینگے۔