پیرس (عمیر بیگ)خزانہ لوٹنے والوں کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے ، ہم عوامی رابطے اور بدعنوانی کے خاتمے کی مہم چلا رہے ہیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ بدعنوانی اور کرپشن ختم کی جائے۔ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے اور میرٹ پر ملازمتیں فراہم کی جائیں۔ قومی خزانہ لوٹنے والوں کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ سینئر رہنما پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنی دولت پاکستان میں نہیں رکھ سکتے وہ ملک و قوم کی خاک خدمت کریں گے۔