پیرس (عمیر بیگ)ہم پاکستان میں آزاد معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہر رنگ و نسل کے لوگ 24اپریل کو ہمارے جلسے میں شامل ہوں گے۔آخری دم تک حق اور سچ کی بات کرتے رہیں گے۔ سیاستدان آپس میں لڑنے کی بجائے ملکی ترقی کے لئے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند رکھے اور عوام کا جینا محال نہ کرے