پیرس (عمیر بیگ)کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی ضرب عضب کی ضرورت ہے۔پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کی اخلاقی و سیاسی ساکھ ختم کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے ہاتھوں پولیس کا یرغمال بننا پنجاب حکومت کی نااہلی و ناکامی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔