انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
لاہور: (یس اُردو) قصور وڈیو اسکینڈل کے ملزمان اپنے انجام کو پہنچنے لگے۔ مقدمہ نمبر 256 کے دو مرکزی ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم حسیم عامر اور فیضان مجید کے خلاف قصور پولیس نے چالان پیش کیے تھے۔ قصور وڈیو اسکینڈل کی کل 17 ایف آئی آر درج ہوئی تھیں۔ ان ایف آئی آرز میں سے 5 ایف آئی آر عدم ثبوتوں کی بنیاد پر خارج ہو چکی ہیں جبکہ 10 ایف آئی آرز کے متعلق ابھی کیسز کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔