سپریم کورٹ بار نے پاناما لیکس کے معاملے پر مشاورت مکمل کر لی ۔ سپریم کورٹ بار نے آرڈی نینس کے ذریعے انٹر نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاناما لیکس کا معاملہ ، حاضر سروس جج یا پھر ریٹائرڈ جج دونوں سے تحقیقات کروانے کی حکومتی اور اپوزیشن کی تجاویز مسترد۔ سپریم کورٹ بار نے طویل مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ بار کے مطابق پانامالیکس کی تحقیقات کسی بھی طرح کے کمیشن سے کروانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ بار نے پاناما لیکس کے معاملہ کی تحقیقات کا درمیانی راستہ نکالا لیا۔ پانامالیکس کی تحقیقات کے لیے آرڈنینس جاری کر کے انٹر نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔ ٹاسک فورس انٹرنیشنل اینٹی کرپشن یونٹ سے مل کر پاناما لیکس کی تحقیقات کرے گا۔ صدر سپریم کورٹ بار کل صبح 11 بجے اپنی تجاویز سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے جس کے بعد ان تجاویز کو حکومتی اور اپوزیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔