چوہا ہسپتال کی دیوار کے ساتھ موجود گندگی کے ڈھیر سے اندر آیا ، زخمی بچے کو فوری طبی امداد دی گئی ، واقعے کی تحقیقات کا آغازلاہور (یس اُردو) لیڈی ایچی سن ہسپتال میں نومولود بچے کو چوہے نے کاٹ لیا
زخمی بچے کو ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کی ، تفصیلات کے مطابق بچہ چند روز قبل ہسپتال میں پیدا ہوا تھا ۔ہسپتال کی دیوار کے ساتھ موجود گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے وہاں چوہوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہے ۔چوہا اسی گندگی کے ڈھیر سے اندر گھسا اور بچے کو کاٹ کر زخمی کر دیا ۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے