عوام حج درخواستوں کے لئے رُل گئے، بینکوں کے چکر لگانے کے باوجود بھی عازمین حج کو فارمز نہیں مل پا رہے۔
کراچی: (یس اُردو) ٹریول ایجنٹس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے حج پالیسی کا اعلان ہونے کے باوجود بینکوں میں جج فارمز وافر مقدار میں دستیاب نہیں ہیں، جسکے سبب عوام اور ٹریول ایجنٹس کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے رواں سال ایک لاکھ 45 ہزار افراد کے لئے جج کوٹہ مختص کیا ہے تاہم بینکس سے صرف من پسند افراد کو حج فارم فراہم کئے جا رہے ہیں، ٹریول ایجنٹس نے حکومت سے عازمین حج کی شکایات کا ازالہ کرنے کی درخواست کی ہے