counter easy hit

اسلام آباد: ڈی چوک ایک بار پھر کنٹینرز کے حصار میں آ گیا

Islamabad: The square

Islamabad: The square

اسلام آباد کا ڈی چوک ایک بار پھر کنٹینرز کے حصار میں آ گیا۔ ڈی چوک کے چاروں طرف کنٹینرز لگا کر داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ شہری روز روز کے اس عذاب سے تنگ آ گئے ہیں۔
اسلام آباد: (یس اپردو) تحریک انصاف کا یوم تاسیس یا پاناما لیکس پر احتجاج کا ڈر، وجہ خواہ جو بھی ہے مگر ڈی چوک میں پھر کینٹینرز کی دیوار لگ گئی۔ وزیر داخلہ کی جانب سے ڈی چوک کو مسمار کرنے کا اعلان کام آیا، نہ خاردار تاروں سے بات بنی، آہنی دیواریں بنانے کی کوئی سبیل نظر آئی اور نہ سیاسی جماعتیں اسلام آباد کے شہریوں کو آزاد کرنے پر راضی ہوئیں۔لہٰذا ضلعی انتظامیہ نے بھی ایک بار پھر روایتی حربہ اختیار کیا اور کینیٹرز کھڑے کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے، اب جانیں عوام اور ان کا کام۔