ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ہفتہ بہبود آبادی آگاہی مہم سپورٹس ایونٹ ،گروپ میٹنگ اور صحت مند بچوں کے مقابلہ جات کا انعقادصحت مند معاشرے کے لیے صحت مند ماں کا ہونا بہت ضروری ہے ماں اور بچے کی صحت کی افادیت کے متعلق محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب موثر حکمت عملی کے ذریعے دور دراز کے پسماندہ علاقوں میں شعور آگاہی مہم کو بھرپور انداز میں چلا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی عاصم نواز چیمہ نے ننکانہ میں ہفتہ بہبود آبادی آگاہی مہم سپورٹس ایونٹ ،گروپ میٹنگ اور صحت مند بچوں کے مقابلے چک نمبر10/30بڑاگھر،منڈی فیض آباد اور گروپ میٹنگ میں شہریوں ،سماجی و رفاعی شخصیات سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طاہر علی نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے ہفتہ بہبود آبادی آگاہی مہم کے موثر اثرات مرتب ہوئے ہیں محکمہ ہذا کی طرف سے ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں قائم فلاحی مراکز میں مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔اس موقع پرمحکمہ بہبود آبادی ،محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔