ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ریسکیو1122آفس ننکانہ میں پٹرولنگ ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے تیسرے بیج کو تین روزہ بیسک لائف سپورٹس اور فائر سیفٹی ورکشاپ مکمل کروانے کے بعد پاس ہونے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے پاس ہونے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیفٹی ورکشاپ کا مقصد طلباء کوحادثات و سانحات میں حفاظتی تدابیر اور مناسب اقدامات کے بارے آگاہ کرنا ہے فرسٹ ایڈ سمیت ریسکیو1122کی ٹریننگ موجودہ دور میں ہر شہری کے لئے ضروری ہے اگر تربیت حاصل کر لی جائے تو بڑے حادثہ سے بچا جا سکتا ہے ۔شرکاء نے ورکشاپ کو فائدہ مند قرار دیا اور ریسکیورز کے جذبات کو سراہا اس موقع پر پٹرولنگ ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے سینئر لیکچرار ناصر خان،ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر محمد شاہد اور میڈیا کوارڈنیٹرعلی اکبر بھی موجود تھے۔