لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے ملک میں جاری اقتصادی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ترقی وخوشحالی کی نعمتیں حاصل ہونگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ کے راہنما سجاد احمدبٹ نے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں عوامی اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں انہو ں نے کہا کہ افراتفری پھیلانے والے جمہوریت اور جمہوری عمل کے دشمن ہیں عوامی ایسے عناصر کے عزائم کو ناکام بنا کر بھر پور سیاسی شعور کا مظاہر کریں گے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اورانکے خاندان کیخلاف ماضی میں بھی ہر طرح کی سازشیں ناکام ہوئیں آئیدہ بھی مخالفین کو اپنے مقاصد میں ناکامی ہوگی