لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )گورنمنٹ ہائی سکول گنجہ ہیڈ ماسٹر ارشاد احمد کی قیادت میں شاندار تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے ہر سال شاندار رزلٹ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت تحصیل چیئر مین قومی امن کمیٹی بین المذاہب حکومت پاکستان رضوان خاں مغل آف گنجہ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے گورنمنٹ ہائی سکول گنجہ علاقہ بھر میں تعلیمی حوالے سے شاندار پہنچان رکھتا ہے یہاں کا تمام سٹاف فرض شناس ذمہ دار ہے اور ہیڈ ماسٹر ارشاد احمد نے جب سے یہاں کا چارج سنبھالا ہے تعلیمی معیار کا فی بہتر ہوا ہے اور طلبہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے کہ ہیڈ ماسٹر ارشاد احمد سمیت تمام سٹاف کو شاندار تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ تعلیمی ادارے تعلیمی حوالے سے شاندار خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گا