counter easy hit

افراتفری پھیلانے والے جمہوریت کے دشمن ہیں :خان یوسف

Yusuf Khan

Yusuf Khan

پیرس (عمیر بیگ)حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے،ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ترقی و خوشحالی کی نعمتیں حاصل ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ حکومت نے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں،انہوں نے کہاکہ افراتفری پھیلانے والے جمہوریت اور جمہوری عمل کے دشمن ہیں،عوام ایسے عناصر کے عزائم کو ناکام بنا کر بھر پور سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں گے۔